اسلام آباد:اسد طورکےساتھ ہیں :پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان کااعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان نے کہا ہےکہ وہ معروف صحافی اسد طورکے ساتھ ہیں اورقانونی مدد دینے کےلیے بھی حاضر ہیں
اس حوالے سے خوشدل خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ ان کے علم میںآیا ہے کہ صحافی اسد طور کودرست رپورٹنگ کرنے پرسزا دی جارہی ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ اسد طور کی لیگل ٹیم کودھمکیاںمل رہی ہین اوراس حوالے سے وہ اپنے کیس کا دفاع کرنے میں پریشان دکھائی دیتے ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اسد طور کی لیگل ٹیم کی قانونی مدد کریں گے اورہر اس جگہ پراسد طور کےساتھ ہوں گے جہاں ان کی مدد کی ضرورت ہوگی