دبئی :دبئی میں ہفتہ وارچھٹی پرہوں،ن لیگ اوران کاسوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کےلیےچھٹی لےلے:زلفی بخاری نے ن لیگ کی ایسی تیسی کردی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے ن لیگی سوشل میڈیا سیل پرچڑھائی کردی ہے
وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری چارٹرڈ طیارے سے دبئی پہنچ گئے۔ زلفی بخاری اپنے تین قریبی دوستوں کے ساتھ دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
Could have done this earlier but it’s more fun after you waste time in a useless trend. I’ll be relaxing in dubai and return after 2 days, see you soon.
PMLN warriors and speculative media may take a break as well. ♥️— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 29, 2021
اس حوالے سے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لے