ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر”خدمت مہم” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

0
42

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں "خدمت مہم”میں تیزی آگئی۔عوامی آمدورفت رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےوہوا میں تنگ روڈ کو 66 فٹ تک چوڑا کردیا گیادکانیں سمیت تمام پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں-

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور اے ایس پی میر روحیل نے آپریشن کی نگرانی کی۔ریونیو ریکارڈ دیکھ پر غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر،پورے ضلع میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

ضلع ڈیرہ غازی خان "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم پر سرگرمیوں کی تعداد کے حوالے سے ڈویژن بھر میں بازی لے گیاڈیش بورڈ کی رینکنگ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی کی راجن پور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع سے زیادہ سرگرمیاں خدمت آپ کی دہلیز کی ڈیش بورڈ پر ریکارڈ ہوئیں۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1445،راجن پور 1247،مظفر گڑھ 1225 اور لیہ ڈسٹرکٹ میں 922 سرگرمیاں ظاہر کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر۔ ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ مسابقت کی فضا ڈویژن سے بڑھا کر صوبہ میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت متعلقہ محکمہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ ہیں،اتوار کے روز بھی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔

Leave a reply