محمد زکریا کھر نے اپنے باغات کے پھلوں کو آن لائن فروخت کرنے اور علاقے کے مستحق افراد کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اپنے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ محمد زکریا کھر مظفرگڑھ کے معروف سیاسی خاندان کھر برادری کے چشم و چراغ ہیں جو مرحوم عربی کھر کے چھوٹے فرزند ہیں۔انہوں نے برطانیہ سے بیرسٹر کی ڈگری اور کینڈا سے فلائنگ کورس کیا ہوا ہے۔
یہ وہی نوجوان ہے جس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو گر اپنی 8مربع سے زائد اراضی پر 15دن کے قلیل مدت میں 50ہزار سے زائد آم اور مالٹے کے پودے لگائے تھے۔ 2019میں سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انوراور ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری نے اپنے دست مبار ک سے اس کا افتتاح کیا تھا۔محمد زکریا کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معیاری آم اور مالٹوں کو دنیا بھر میں پزیرائی ملتی ہے اگر باغان حضرات جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں اور اپنے باغوں کے پھلوں کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں تو وہ پاکستان کے لئے کثیر زر مبادلہ کما سکتے ہیں۔
جس سے نہ صرف پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو گا بلکہ باغان حضرات بھی خوشحال ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل انہوں نے یہ باغ لگایا تھا جس کا اب پہلا پھل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے باغات کے تمام پھل آن لائن فروخت کریں گے اور ہر فروخت ہونے والی پیٹی پر علاقے کے مستحق افراد بالخصوص معذور اور خواتین میں ایک پھلدار پودامفت دیں گے