اس سال اتنا ریوینیو جمع ہوا کہ وزیر خزانہ نے بتا کر حیران کردیا

0
43

اس سال اتنا ریوینیو جمع ہوا کہ وزیر خزانہ نے بتا کر حیران کردیا

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا تھا.وزیر اعظم نے معیشت کے لیے بڑے فیصلے کیے.روپے کی قدر میں اضافے کےلیے ترجیحی اقدامات کیے گئے،

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا،وزیر اعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے،معیشت کی بحالی میں کورونا کے باعث مشکلات آئیں.کورونا کے باوجود تعمیراتی شعبے کی بحالی کو ممکن بنایا،

اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی،معیشت میں بہتری کے ساتھ معصولات میں بھی اضافہ ہوا،معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا،تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بحال کیا،

پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے،معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہےحکومت نے ریوینیو میں اضافہ کیااس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریوینیو جمع کیا گیا،اس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریونیو جمع کیا گیا.

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیاگیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے نظام کی بحالی پر غور کریں گے،وزیر اعظم نے کمرشل سیکٹر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا،آئندہ بجٹ میں زراعت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،

ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے.گردشی قرضہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.مڈل مین کے معاوضے کو کم کیا جائے گا،ٹیکس چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا،ٹیکس چوری کرنے والوں کا جدید ٹیکنالوجی ،بجلی کے بلوں سے سراغ لگایا جائے گا.

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کسان دوست پالیسز کے باعث زراعت کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے،توانائی کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہےزر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے،

Leave a reply