ایک ارب 70 کروڑروپے کی چینی :ہرطرف چینی ہی چینی ہوجائے گی

0
44

اسلام آباد:ایک ارب 70 کروڑروپے کی چینی :ہرطرف چینی ہی چینی ہوجائے گی ،اطلاعات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا ماہ جون کے لیے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ، خریداری کے لیے 1ارب 70کروڑ روپے مختص کردیئے گئے،

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام نے ماہ جون کے لیے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی ملک بھر کی شوگر ملوں سے 88 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جائےگی اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو 68 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

دوسری جانب سستے سہولت بازاروں میں چینی کی خریداری کیلئے آنیوالے شہری مایوسی کا شکار ہیں جبکہ چینی کب پہنچے گی اور کس ریٹ پر فروخت ہوگی انتظامیہ بتانے سے بھی قاصر ہے۔

Leave a reply