ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں جاری

0
62

ایبٹ آباد کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او شیروان کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی پھوہار کا بمعہ نفری ہمراہ رائلٹی انسپکٹر کے چوکی پھوہار کی حدود میں کاروائی غیر قانونی طریقے سے پتھر اور بجری فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی تین ٹرالیاں قبضہ میں لیکر ملوث چار ملزمان کو تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی پھوہار شکیل احمد کا بمعہ پولیس نفری اور رائلٹی انسپکٹر مظہر نذیر عباسی کے ہمراہ پھوہار چوکی کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے پتھر اور بجری فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔

میٹریل سے لوڈ تین ٹرالیاں قبضہ میں لیکر ملوث چار ملزمان عتیق شاہ ولد حنیف شاہ ساکنہ تھاتھی سیداں شاہزیب ولد صدیق ساکنہ سیری شیر شاہ محمد بلال ولد زرداد ساکنہ سیری شیر شاہ اور کاشف ولد صفدر ساکنہ پھوہار کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا گیا جہاں پر ملزمان کے خلاف امتناع معدنیات ایک کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ھے یاد رہے کہ کافی عرصے سے ڈسٹرک پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کو عوام کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے ریت بجری اور پتھر کی فروخت کے حوالے سے شکایات کی جارہی تھیں۔

جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او شیروان کو اس دھندے میں ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی آج کی کاروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے ایس ایچ او شیروان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تھانی شیروان کی حدود میں کسی بھی غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply