وزیراعظم عمران خان اور معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مقبولیت برابر ہوگئی۔
باغی ٹی وی : اس ضمن میں عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی برابر تعداد کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
اداکار نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ’عمران‘ لکھا۔
کرکٹ اور پھربعد میں سیاست میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اِس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 1 ملین ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا-
وزیر اعظم نے اب تک اکاؤنٹ پر اپنے 11.6K پوسٹس شئیر کر رکھی ہیں جن میں سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ عمران خان ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
دوسری جانب خوبرواور پُرکشش اداکار عمران عباس کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد اب بھی 5 اعشاریہ 1 ملین ہی ہے انہوں نے خود صرف 262 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے-
جبکہ ان کے اکاؤنٹ پر شئیر کی گئیں پوسٹس کی تعداد 2 ہزار 546 ہے جس میں وہ مختلف ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔