تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے پر اب کیا کرنا ہوگا

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کو ہر تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے سے روکتے ہوئے حکم دیا

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ درخت کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیے جائیں

چیرمین ماحولیاتی کمشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی.چیرمین ماحولیاتی کمشن جسٹس ر علی اکبر قریشی کی جانب سے سید کمال۔حیدر ایڈووکیٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی

کمشن نے شیخوپورہ پورہ میں 11 بھٹوں کی نشاندہی کی جو پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے تھے،کمشن نے 9 بھٹوں کو سیل کردیا جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں، ایل ڈی اے کی 122 اسکیموں میں سے 73 اسکیمں سیوریج ٹرنک چارجز آدا نہیں کیے،

لاہور:جوڈیشل کمشن کی ہدایات پر 5 صنعتی یونٹس کے نمونے لیے گیے ہیں، رپورٹس میں دیکھا جائے گا کہ صنعتی یونٹس میں گندے پانی کو صاف کرنے والے یونٹس کی ضرورت ہے کہ نہیں،

Shares: