لالی ووڈ معروف اداکار رفیع خاور المعرف ننھا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے۔

باغی ٹی وی : اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ان کی شہرت کا آغاز ڈراما سیریز ‘الف نون’ سے ہوا۔

فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘وطن کا سپاہی’ سے کیا لیکن ‘دبئی چلو’ کی کامیابی نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

ننھا کی دیگر یادگار فلموں میں ’سوہرا تے جوائی‘، ’سالا صاحب‘، ’نوکر تے مالک‘، ’نمک حلال‘، ’تیری میری اک مرضی‘، ’مہندی‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ‘سالا صاحب’ لاہور میں 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کا خوب چرچا رہا، جبکہ ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی کے ساتھ ننھا کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

لالی ووڈ کا کامیڈی کنگ اور ہر دلعزیز اداکار 2جون 1986ءکو خالق حقیقی سے جا ملے-

Shares: