جنوبی کوریا مشرق وسطی میں امریکا کے زیر قیادت میری ٹائم فورس میں شامل ہو گیا.اپنا یونٹ بھیچ دیا.مذکورہ یونٹ بھیجنے کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کے تحفظ میں مدد کرنا ہے۔
جنوبی کوریا کے اخبار Maekyung نے پیر کے روز ایک سینئر سرکاری ذمے دار کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا نے قزاقوں کے انسداد سے متعلق Cheonghae یونٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونٹ اس وقت صومالیہ کے مقابل سمندر میں مصروف عمل ہے۔ یونٹ کے علاوہ ممکنہ طور پر چند ہیلی کاپٹروں کو بھی بھیجا جائے گا۔
اسی طرح جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق حکومت خطے میں اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کے راستے تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آبنائے ہرمز میں تہران کی جانب سے برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے بعد لندن، پیرس اور برلن خطے میں جہاز رانی کی سیکورٹی کے تحفظ کے واسطے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل برطانیہ نے جبل طارق میں ایران کا ایک تیل بردار جہاز اس دعوے کے ساتھ تحویل میں لے لیا تھا کہ اس نے یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ شام تیل منتقل کر رہا تھا۔