گلوکار ندیم عباس لونے والا کی بیوی نے نان و نفقہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی

0
60

لاہور:گلوکار ندیم عباس لونے والا کی بیوی نے نان و نفقہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی ،اطلاعات کے مطابق گلوکار ندیم عباس لونے والا کی بیوی نے نان و نفقہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے تاہم گلوکار کی طرف سے پیش نہ ہونے پر انہیں بذریعہ اشتہار اطلاع دی گئی ہے۔

ندیم عباس کی بیوی ام رباب کی طرف سے شاہد نواز کھچی سینئر سول جج ( فیملی ڈویژن) جھنگ کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ندیم عباس کو بذریعہ اخباری اشتہار مطلع کیا گیا ہے کہ وہ 22جون 2021کو عدالت میں پیش ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندیم عباس کی یہ تیسری شادی ہے جو لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد دونوں کے درمیان زیادہ عرصہ تعلقات خوشگوار نہ رہے جس پر ام رباب ناراض ہوکر والدین کے گھر چلی گئی جہاں دو سال قبل ان کے ہاں بیٹا بھی پیدا ہوا۔بیٹے کی پیدائش پر بھی ندیم عباس نے بیوی کی خبر نہ لی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ندیم عباس نے آج تک بیوی کے اخراجات ادا ہی نہیں کئے جس کی وجہ سے انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم عباس نے سب سے پہلے چنیوٹ میں والدین کی مرضی سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی جس کے بعد انہوں نے ایک مشہور گلوکارہ سے خفیہ شادی کی جس میں سے ان کی ایک بیٹی عاتکہ ہے۔

ام رباب ندیم عباس کی تیسری بیوی ہے جو کئی سالوں سے ناراض ہو کر والدین کے گھر پر ہے جبکہ ندیم عباس نے چوتھی شادی اپنے ہی ایک دوست عمران شہزادہ کی بیوی ملیحہ سے کی تھی۔

Leave a reply