وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عالمی یوم ماحولیات کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ آج انسانی زندگی کے لیے قدرتی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لیے پر عزم ہیں-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی ، خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے-
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے-