عوام دوست بجٹ اپوزیشن پر سکتہ طاری کر دے گا۔ فردوس عاشق

0
39

لاہور:عوام دوست بجٹ اپوزیشن پر سکتہ طاری کر دے گا۔ہم نے ٹیررازم سے ٹورزم کا سفر طے کیا۔ انتظامیہ، عوام اور نمائندے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے تو ملک ٹھیک ہوگا۔ایسے حکمران جنہوں نے خود اسپتالوں میں نہ جانا ہو وہ اسپتالوں کی حالت کیسے ٹھیک کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ اپوزیشن کے لئے سرپرائز لے کر آ رہا ہے۔آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر سیکٹر میں لوگوں کو ریلیف دےگا جس پراپوزیشن بھی حکومت کو سراہنے پر مجبور ہو جائے گی بجٹ کو حکومت بھاری اکثریت سے پاس کروائے گی۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے "خدمت آپ کی دہلیز پر” کے حوالے سے شہر کے دورے کے موقع پر گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو بجٹ سامنے ہی نہیں آیا اس کی مخالفت کرنا نادانی ہے۔ کنیزوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ آئندہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہراوی کنارے بسایا جانا والا شہر نہ صرف عوام کے لئے نوکریاں پیدا کرے گا بلکہ ماحول دوست بھی ہو گا۔ ہماری حکومت لاہور میں اسپتال بھی بنا رہے ہیں،

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے لاہور کو صرف سیاست کے لئے استعمال کیا۔پہلے لوگ ماحول کی صفائی کے لئے درخواستیں دے دے کر تھک جاتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا۔انتظامیہ کے جو اہلکار محنت اور ایمانداری سے کام کریں گے انہیں انعام بھی دیا جائے گا۔لیکن جو صرف دکھاوہ کریں گے اور ایمانداری سے کام نہیں کریں گےان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کےدوسرے مرحلے پر سیوریج اور پانی کا نظام بہتر بنانا ہے۔تیسرے مرحلے پر سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کاکام کرنا ہےاس وقت سات سو ستر ویکسینیشن سینٹر ہیں جن کو بڑھا کر ایک ہزار پر لے جائیں گے۔ گھروں اور محلوں میں لگے درخت آکسیجن کی فراہمی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم نے ٹیررازم سے ٹورزم کا سفر طے کیا اب ہمیں اپنے ملک کے حسن کے لئے کام کرنا ہے۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لینا ہے۔ہمارا ملک اس وقت ٹھیک ہوگا جب انتظامیہ عوام اور عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے۔ لاہور کو ہم نے ایک کنکریٹ کا جنگل بنادیا ہے۔ہم نے اپنے ملک کو خوبصورت کو بنانے کے لئے شجر کاری کرنی ہے۔میڈیا کے لوگ بھی شجر کاری کو پروموٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہت جلد بہتر ہو جائے گی۔ سی ای او صاحب کو قیادت کرنا تھی اور ورکرز سے کام لینا تھا لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئے۔

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آئیندہ بجٹ میں جو نئی رعائتیں اور سہولتیں دی جا رہی ہیں اپوزیشن پر ان سے سکتہ طاری ہوجائے گا۔ شہباز شریف اور کنیزیں روایتی سیاست کرتے ہوئے بجٹ سے پہلے ہی اس پر تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ دراصل اپوزیشن کو سیاسی بد ہضمی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہر حال میں تنقید کرنی ہی کرنی ہے۔ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال کر عوام سے دلپشوری کر کے یہ لوگ چلے گئے۔اپوزیشن کو اس بجٹ کے بعد منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ ہمارے گھر کے افراد ہیں ان کو بجٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا

Leave a reply