ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی صفائی مہم فوٹو سیشن تک محدود

0
46

صوبائی حکومت کے احکامات پر ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہر بھر میں ہفتہ وار صفائی مہم کے نام پر صوبائی حکومت کو چونا لگانا شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد صرف فوٹو سیشن کے لئے ایبٹ آباد کے مشہور سیاحتی مقام شملہ پہاڑی اور مین شہر کے بازاروں سے تھوڑی بہت گندگی صاف کر کے فوٹو سیشن تک محدود ہیں ۔

جبکہ ایبٹ آباد شہر سے ملحقہ علاقوں ملکپورہ سمیت دیگر بانڈہ جات گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں ان علاقوں میں نہ تو واسا کے اہلکار صفائی کے لیے جاتے ہیں اور نہ ہی کنٹونمنٹ بورڈ کے اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ان علاقوں میں صفائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں ہفتہ وار صفائی میں صرف چند فوٹو سیشن کر کے صوبائی حکومت کو چونا لگانے والے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے اس عمل کو ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے مسترد کردیا اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد صفائی مہم کے نام پر عوام سے کھلواڑ نہ کریں آج ہمارے بانڈہ جات کی یہ حالت ہے کہ وہاں پر گندگی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ۔

شہر بھر میں اگر ذرا سی بارش ہوتی ہے تو ان علاقوں میں موجود کچرا شہر کی سڑکوں پر امڈ آتا ہے جس سے نکاسی آپ کے لیے بنائے جانے والے نالے بھی بند ہو جاتے ہیں ویسے بھی ہمارے ایبٹ آباد شہر کی نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالے ہمیشہ بند رہتے ہیں ان کی صفائی کی صفائی کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دیتا عوامی حلقوں نے کمشنر ہزارہ سے ریاض مسعود سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا قبلہ درست کیا جائے اور ایبٹ آباد کے علاقے ملک پورہ اور مختلف بانڈا جات سے گندگی کو ختم کیا جائے تاکہ ہمارے علاقے خوبصورت بن سکیں۔

Leave a reply