ٹرین حادثہ، پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل
پاک فوج نے ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا ، حادثے کا شکار ٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں اورٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ریلوےٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کاشکارٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سےہٹادی گئیں، ضروری مرمت کےبعدریلوےٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئےکھول دیاجائےگا
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ احادثے کے 98 زخمیوںں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا، جن میں سے بیشتر زخمی شیخ زیداسپتال رحیم یارخان،سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیرعلاج ہیں۔
یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔
بعد ازاں آرمی رینجرز کے جوانوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دو ہیلی کاپٹر کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، اس کے علاوہ امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچایا