ایک اور تھپڑ، فرانسیسی صدر بھی شہری کے تھپڑ سے نہ بچ سکے
فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ ماردیا سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا
فرانسیسی صدر @EmmanuelMacron کو شہری نے تھپڑ ماردیا pic.twitter.com/stxmB12qEe
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 8, 2021
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے مارا جس کے بعد تھپڑ مارنے والے شہری کو حراست مین لے لیا گیا ہے
دوسری جانب فرانسیسی صدر تھپڑ کھانے کے بعد موقع سے چلے گئے ، انہیں سخت سیکورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا
واضح رہے کہ فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی تھی، جس کے بعد مسلم دنیا میں ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، فرانسیسی صدر کو تھپڑ کیوں مارا گیا اور کس نے مارا،مارنے والے کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی،