سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے، ندیم محبوب
لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی بھی موجود تھے، دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس میں والی بال، باسکٹ بال اور 7اے سائیڈ سینٹھک فٹ بال کی سہولیات کی فراہمی کےلئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے اس موقع پرافسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ سپورٹس کے فروغ کےلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے‘ سپورٹس گراوَنڈز اور کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں تاکہ دور درازکے علاقوں کے شہریوں کو بھی سپورٹس کے یکساں مواقع مل سکیں ۔