پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان
تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی کی رہائش گاہ پر گزشتہ سات سالوں کی روایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔
یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں گزشتہ سات سالوں سے بڑی باقاعدگی سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں شرکت کرکے پاکستان کے مینگوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔
سفیر پاکستان کے ریذیڈنٹس کے لان کو پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ کے غباروں سے سجایا گیا تھا اور لان میں پاکستان سے متعلق تصاویر کی نمائش بھی کی گئی تھی۔
تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی ، متعدد ترک اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا تو اس موقع پر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد پر کہا کہ ہم ان کا اور ان کے وفد کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، اردوان نے کہا پاکستان، افغانستان، ترکی سہ فریقی اجلاس افغان امن عمل میں معاون ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور انھیں گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔پاک ترک تعلقات کافی دیرنہ ہیں اور دونوں برادر ممالک آپس میں تاریخی اسلامی تہذیب کے حوالے سے گہری مماثلت رکھتےہیں.