بوسنیا ہرزیگوینیا کے جنوبی شہر موستار میں "453 ویں روایتی موستار پل ڈائیو” کا اہتمام کیا گیا۔ پل کو 1566 میں سلطنت عثمانیہ کے مشہور معمار سینان کے شاگرد معمار خیر الدین نے تعمیر کیا۔

اس تاریخی پل پر منعقدہ روایتی ڈائیو مقابلے میں 29کھلاڑیوں نے شرکت کی جنہوں نے 28 میٹر کی بلندی سے دریائے نیریتوا میں چھلانگیں لگائیں۔
مقابلے میں سر کے بل چھلانگ لگانے کی کیٹیگری میں ‘لارنس لیستو ‘ مسلسل 13 ویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے۔جبکہ عمودی چھلانگ کی کیٹیگری میں ایگور کازچ مسلسل ساتویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے ۔

اس ڈائیو مقابلے کو ہزاروں مقامی اور غیر ملکی تماشائیوں نے دیکھا۔
یہ مقابلہ 1566 میںپل کی تعمیر کے بعد سے لے کر اب تک جاری ہے اور اس میں بوسنیا ہرزیگوینیا، سلووانیا، سربیا، کروشیا، کوسووا، مقدونیہ، مونٹی نیگرو اور دیگر ممالک سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

Shares: