امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ، کے الیکٹرک کی ناکامی ونا اہلی وفاقی حکومت کی نا اہلی و ناکامی ہے ۔وفاقی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی ختم کریں ۔ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہم نہ کرنے اور معاہدے کے مطابق پیدواری صلاحیت میں اضافہ نہ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے ۔وفاق بتائے کہ ایک پرائیویٹ کمپنی جو عوام کو ریلیف نہیں دے رہی اسے ہر سال اربوں روپے کی سبسیڈی کیوں دی جا رہی ہے ۔ ،وزیر اعظم عمران خان کے الیکٹرک پر واجب الاداء رقم 500 سو ارب روپے معاف کروانا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت کا کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن ہونا مسلسل سبسیڈی دینا افسوسناک ،قابل مذمت اور کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔

Shares: