امارت اسلامیہ نے کابل انتظامیہ کے 220 فوجی رہا کردیئے

0
44

کابل:امارت اسلامیہ نے کابل انتظامیہ کے 220 فوجی رہا کردیئے ،اطلاعات کے مطابق امارت اسلامیہ افغان مجاہدین نے کابل انتظامیہ کے 220 اہلکاروں کورہا کرکے ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بھی امارت اسلامیہ نے بہت سے کابل انتظامیہ کے اہلکاروں کورہا کیا تھا

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ یہ فوجی اس سے قبل صوبہ ارزگان کے چنارتو ضلع میں پکڑے گئے تھے۔ انہیں اخراجات کے لئے ہر 15000 افغانی دیئے گئے تھے۔

دوسری طرف کابل انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک ان اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق نہیں ہوسکی ، ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اگلے چند دنوں تک مزید اہلکاروں کو رہا کیا جائے گا

Leave a reply