منڈی عثمان والا: قصورکا بے قصورمزدور:پولیس تشدد نے قصورپولیس کا قصورکھول کررکھ دیا،اطلاعات کے مطابق ضلع قصورجو کہ کسی نہ کسی حوالے سےہرروزخبروں میں سرگرم رہتا ہے آج پھرایک نئی کہانی لے کرآیا ہے
ذرائع کے مطابق قصورکے علاقے منڈی عثمان والا میں ایک غریب مزدورشہری پرپولیس کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بعد تشدد نے ساری حقیقتیں کھول کررکھ دی ہیں
ذرائع کے مطابق منڈی عثمان والا کے نوید اے ایس آئی نے کچرا اٹھانے والے پر نجی ٹارچر سیل میں شدید تشدد کیا اورپھرزبردستی اعتراف جرم کے لیے ناقابل بیان اذیتیں دیتا رہا
ذرائع کے مطابق محنت کش انور نامی شخص منڈی عثمان والا کچرا اٹھا کے فروخت کر کہ بچوں کے لیے روزی روٹی کمانے کا کام کرتا ھے
ذرائع کے مطابق انور نامی شخص کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں پکڑا گیا ہے