پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ سجل علی بہت جلد عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائیں گی۔

سوشل میڈیا سائٹ انستا گرام پر دیوا میگزین نامی شوبز پیج کی خبر کے مطابق سجل علی نے عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔
خبروں کے مطابق عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا عنوان ’رفتہ رفتہ‘ ہے جبکہ یہ گانا پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں شوٹ کیا جارہا ہے-
دوسری جانب ابھی تک عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر بہت جلد سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گےسجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کو معروف مصنفہ و اسکرپٹ رائٹر عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ اس ڈرامے کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔








