مزید دیکھیں

مقبول

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بے بس صحافیوں کوخوشخبری سنادی

کراچی:وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بے بس صحافیوں کوخوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بے بس صحافیوں کوبڑی خوشخبری سنادی ہے

فواد چوہدری نے کہا ہے کوشش ہے کہ صحافیوں کو اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہو:وزیر اطلاعات نے اس موقع پرکہا کہ ہم نے صحافتی اداروں کو اب تک ایک ارب 17کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کیے ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے کر دی گئی ہے:کوشش ہے کہ صحافیوں کے تمام مسائل جلد حل ہوں:پانچ سو میگاواٹ اضافی بجلی کے الیکٹرک کو فراہم کی گئی:

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر رہی: کراچی کے بڑے ہسپتالوں کو سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاق کے حوالے کیا گیا:سندھ حکومت اپنے اضلاع کو فنڈز جاری نہیں کر رہی:

وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرداری خاندان کی جانب سے سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کو مفلوج کر دیا گیا ہے:کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن و امان قائم کر سکے:

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہاؤس کی جانب سے کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:مسلم لیگ ن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی:

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آنکھیں بند کر کے انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا:موجودہ دور حکومت میں 60اداروں کے سربراہ میرٹ پر تعینات کیے گئے ہیں:احساس دنیا کا تیسرا بڑا پروگرام ہے: