مزید دیکھیں

مقبول

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

ایک سال میں جو کچھ بھی ممکن تھا، وہ کیا ،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ...

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

معروف تاجر پر چند دنوں میں دوسرا قاتلانہ حملہ

شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے ) تھانہ ماڈل سٹی بی ڈویژن کی حدود لاہور روڈ پر عارف رامے کے ڈیرے پر رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ چارگولیاں لگنے سے تاجر عارف رامے شدید زخمی ہوگیا جس کو مضروبی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پرا سکو طبی امدا د کے بعد لاہور کے میوہسپتال منتقل کردیا یاد رہے کہ تاجر عارف رامے پر پانچ روز میں یہ دوسراقاتلانہ حملہ تھا جس میں وہ شدیدزخمی ہوئے
بتایا گیا ہے کہ عارف رامے کی تیمار داری کرنے کے لیے رات لاہور روڈ پر واقعہ انکے ڈیرئے میں چند افراد بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ہی مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے عارف رامے شدید زخمی ہوگیا جبکہ دیگر بیٹھے ہوئے افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی تاجر کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپرہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر چار گولیاں لگنے کی ڈیوٹی ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے عارف رامے کو لاہور کے میوہسپتال میں ریفر کردیا گیا
بی ڈویژن پولیس کے مطابق تاجر عارف رامے یا ان کے ورثا کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا۔