اسد عمر کے حلقہ میں پانی کا بحران، شہری سڑکوں پر آ گئے

0
35

اسد عمر کے حلقہ میں پانی کا بحران، شہری سڑکوں پر آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے حلقہ جی 13 میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

جی 13 اور ملحقہ کچی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے، اسلام آباد کے لوگ اہل علاقہ پانی کے بحران کے باعث سراپا احتجاج ہیں اور سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ فلٹر پلانٹ کے باعث علاقہ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا رہائشی علاقہ میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلٹریشن پلانٹ روزانہ سیکٹروں لیٹر پانی فروخت کر رہا ہے اسد عمر پانی کے بحران پہ نوٹس لیں ورنہ سری نگر ہائی وے بلاک کر دیں گے

مظاہرین نے وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں پانی کا بحران سمجھ سے بالا تر ہے، پی ٹی آئی کی حکومت حقیقت میں بحرانوں کی حکومت بن چکی ہے، کبھی آٹے کا بحران، کبھی چینی کبھی پٹرول، کبھی گھی کا بحران اوروزیراعظم جس چیز کا نوٹس لیں اسکا بحران تو پیدا ہو ہی جاتا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف گرمی میں شدت آئی، دوسری طرف لوڈ شیڈنگ اور تیسری طرف پانی نہیں، ہم کیا کریں کہاں جائیں کون ہماری داد رسی کرے گا

Leave a reply