نوشہرہ : ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا-

باغی ٹی وی : ریسکیو1122 نوشہرہ کے ذرائع کے مطابق اکوڑہ خٹک کی رہائشی خاتون زوجہ زین العابدین عمر 24 سال کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا –

خاتون کی حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (شمع گل) نے اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے قاضی حسین احمد ہسپتال گیٹ کے قریب ہی ایمبولینس میں خاتون کی ڈیلیوری کردی-

ذرائع کے مطابق ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا ،ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے-

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو مزید سہولیات دینے کے لیے QHAMC ہسپتال منتقل کردیا-

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شمع گل کے لیے توصیفی سند کا اعلان کیا ہے-

Shares: