اسلام آباد یونائیٹد نے اپنی شاندار کارکردگی کا راز بتا دیا
باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے دلچسپ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کرنے والے افتخاراحمد نے اپنی پرفارمنس پر بتاتے ہوئے کہا کہ کوچ اور کپتان کی ہدایت اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے افتخاراحمدکا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیلنا پڑ سکتا ہے جس کے لیے تیار رہتا ہوں.
(پی ایس ایل) 6 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی پورا کرلیا . اس سلسلے میں کولن منرو اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے۔ منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ جبکہ افتخار احمد نے برق رفتار 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے