لاہور:لاہورمیں‌ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ واپڈا کے عملے کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی،اطلاعات کےمطابق جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے ایسے ایسے عوام پرواپڈا والوں کا قہربھی زیادہ سے زیادہ ہورہا ہے

ذرائع کے مطابق اس وقت توصورت حال اس قدرخراب ہے کہ بغیرشیڈول کے بجلی غائب کردی جاتی ہے اورپھرعوام الناس کوحوصلہ بھی نہیں دیا جاتا کہ شاید کبھی تو بجلی واپس آہی جائے گی

دوسری طرف صورت حال یہ ہےکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ واپڈاعملہ کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے ، لوگ واپڈا اہلکاروں ،افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی بھی دستیاب نہیں ہوتا

ایسے ہی آج کے ایک تازہ واقعہ میں لاہور ہے کے علاقہ عامر ٹاون سب ڈویژن میں کئی گھنٹوں سے لائٹ گئی ہوئی ہے ۔

 

اس حوالے سے جب اہل علاقہ نے رابطہ کیا توپتہ چلا کہ دفتر میں کوئی بندہ موجود نہیں ہے ۔

اس حوالے سے ایک صارف کہتے ہیں‌ کہ سچ تو یہ ہے کہ بل پر موجود جو ایس ڈی او اور ایکس ای این کے نمبر دیئے گئے ہیں ان پر کوئی کال بھی نہیں اٹھا رہا ہے ۔

یہ صارف اپنی بے بسی اورواپڈا کی بے حسی کے متعلق ان گزرے ہوئے لمحات کے بارے میں اپنی کہانی سنانے کے بعد پھرامید لگابیٹھے ہی کہ شاید کسی کوترس ہی آجائے

پھر وہ اسی امید میں کہتے ہیں کہ ” کیا کوئی مدد مل سکتی ہے”۔

لیکن بدقسمتی سے نہ تو کسی کی پیشانی پرجوں رینگی ہے اورنہ ہی واپڈا افسران میں سے کسی نے لوگوں‌کی دادرسی کےلیے کوئی غلطی کی بلکہ سب کولاوارث چھوڑدیا گیا ہے

Shares: