پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بیان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پیش کردہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے،
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کی دونمبری میں وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں کے کھلاڑی ہیں، بجٹ کی حیثیت اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں کے مانند ہے،
سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر فعال ہے،
سندھ میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی رواج نہیں ہے، سندھ کا 14 سو ارب وزیر اعلیٰ نے زرداری کے چہیتوں کو نوازا ہے،
صوبے کی تجوری پر وائٹ کالر ڈاکو مسلط ہیں سندھ کا منشی قابل اعتبار نہیں، سندھ حکومت اسکیموں کے نام پر عوام کی جیبوں پر حملہ آوار ہورہی ہے،
سندھ حکومت کے پاس صوبہ چلانے کی صلاحیت کا فقدان ہے.سندھ حکومت کا پیش کیا ہوا بجٹ مسترد کرتے ہیں.