تہران:ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا . ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ سعودی حکام کی مثبت پیش رفت کاخیرمقدم کریں گےایران ہمسایہ ملکوں کےساتھ اختلافات ختم کرنےکےاقدام کوخوش آمدیدکہتا ہے۔

دوسری طرف ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علی اکبر صالحی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک نے 2015 میں جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد 24 ٹن یورینیم افزودہ کیا ہے، ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے معاہدے میں ذخیرہ کیے گئے، یورینیم کی حد 300 کلو گرام تک مقرر کی گئی تھی،معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودہ کرنے اور برآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

ایران کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرت کو بڑا اہم دیکھا جارہاہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے. ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کے مثبت اشاروں کاخیرمقدم کیا جائے گا، ایران کا مزید کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ بات چیت مثبت ہے مگر معاملات طے نہیں ہوئے۔

Shares: