اسلام آباد:معزز ایوان کے معزز اراکین کی حرکات مبارک :قومی اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی، بوتل سے حملہ ،اطلاعات کے مطاب ققومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر اپوزیشن رکن کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں حکومتی رکن زخمی ہوگئے۔
کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اُس وقت ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا جب شہباز شریف اظہارِ خیال کررہے تھے۔
شہبازشریف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں کتابوں کے بعد سینیٹائزر چل گئے، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے کسی رکن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی نشستوں کی طرف اچھالی جو حکومتی رکن کو جاکر لگی۔
سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے۔ اسیکر اسد قیصر نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ’جس نےبھی کوئی چیزاچھالی اسے ایوان سے باہر نکالاجائے‘۔
ایوان میں بڑھتی کشیدگی اور بدمزدگی کو دیکھتے ہوئے اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ کل ن لیگی رکن اسمبلی روحیل اصغرکی طرف سے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کوغلیظ گالیوں کے بعد وہاں بجٹ کتابیں چل گئیں اورعلی نوازاعوان کو پڑنے والی کتاب ردعمل میں اپوزیشن کوماری گئی
ادھر روحیل اصغر نے اس پرمعذرت کرنے کی بجائے کہا ہےکہ گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے اوراس بیان کے بعد ایک نیا تنازع شروع ہوگیا ہے