اسلام آباد :گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے: روحیل اصغرنے پنجابیوں کوگالی دے دی :دوسروں کے دلوں میں نفرت ڈال دی ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے رشتہ دار، یارخاص ن لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے قومی اسمبلی میں گالیاں دینے کے قبیح عمل پرمعذرت کرنے کی بجائے اب پنجاب والوں کوگالی دے کردوسروں کے کے دلوں میں نفرت ڈاال دی
یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کردیا تھا۔ اجلاس کے دوران حکومت اور ن لیگی ارکان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک دوسرے پر کتابوں سے حملے کیے گئے، جبکہ سکیورٹی اہل کار بھی اراکین کو روکنے میں ناکام ہوگئے تھے۔
گالیاں دینا پنجاب کا کلچر ہے ، شیخ روہیل اصغر pic.twitter.com/lVA3AOpGGi
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) June 16, 2021
جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے مدد طلب کی گئی۔ جس کے بعد ایوان کی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی گئی۔
اسی حوالے سے ن لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر جب صحافی نے اپنے رویے پرمعافی مانگنے کی بات کی اورکل کے واقعہ کی مذمت کرنے کی کوشش کی تواس دوران روحیل اصغرنے ایسی بات کہہ دی کہ جس کے بعد پنجاب کے خلاف دوسرے صوبوں کے دلوں میں نفرت ڈال دی ہے ،
صحافیوں نے گذشتہ روز ہونے والے واقعے سے متعلق سوال کیا تو روحیل اصغر نے کہا کہ گالیاں دینا پنجاب کا کلچر ہے۔
روحیل اصغرکے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرایک بہت ہی دکھی بحث چل پڑی ہے جس میں نوازشریف اور اس کے اس جانثاررشتہ ایم این اے کے تازہ بیان کی بہت زیادہ مذمت کی جارہی ہے ،
سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہےکہ روحیل اصغرنے پنجاب کو گالی دی ،
بعض نے توتاریخی واقعات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی دیگرصوبوں میں پنجاب کے خلاف نفرت ہے اورپہلے ہی یہ تاثرہے کہ پنجاب کے لوگ دیگرصوبوں سے نفرت کرتے ہیں
اس بیان کے بعد توایک بنیاد فراہم کردی گئی ہے
سوشل میڈیا پرعوام الناس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے قریبی رشتہ داراورممبر قومی اسمبلی روحیل اصغر نے اس قوم کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے