ایران: صدارتی انتخابات کل، تین امیدوار الیکشن سے قبل دستبردار

0
43
ایران: صدارتی انتخابات کل، تین امیدوار الیکشن سے قبل دستبردار #Baaghi

ایران صدارتی الیکشن کے لئے ووٹ کل ڈالے جائیں گے، صدارتی انتخاب کے تین امیدوار الیکشن سے قبل دستبردار ہو گئے-

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایران صدراتی انتخاب، میدان میں 4 امیدوار رہ گئے اعتدال پسند عبدالناصر ہمتی کا تین قدامت پسندوں سے مقابلہ ہے قدامت پسند ابراہیم رئیسی صف اول کے امیدوار ہیں محسن رضائی ڈاکٹر امیر غازی صد ارتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں-

ایران کے سپریم لیڈر آیت ﷲ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر صورت ووٹ کا حق استعمال کریں۔

ایران میں 13ویں صدراتی انتخاب میں 5 کروڑ 90 لاکھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جانے کی اطلاعات ہیں-

Leave a reply