کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب

بریگیڈ پولیس نے کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے والے 3 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر کے جعلسازی کا سامان ،کیمیکل اورکاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب کردیا گیا ، بریگیڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتارکرلیا، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔

ایس پی جمشید ڈویژن فاروق بجارانی نے بتایا کہ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کولاکھوں روپے چونالگایا، ملزمان چند اصل نوٹوں پر پہلے سے کالا رنگ چڑھا دیتےتھے، جس کے بعد کالا رنگ اتار کر اصل نوٹ اور پھرجعلی بنڈل پکڑا دیےجاتے۔

ایس پی جمشید ڈویژن کا کہنا تھا کہ شہری لالچ میں آکر کم داموں بنڈل ،کیمیکل خریدلیتے تھے ، ملزمان پہلے بھی خانیوال اور کراچی سے گرفتار ہو کر جیل چکے ہیں۔

فاروق بجارانی نے مزید بتایا کہ جعلساز گروہ کی گرفتاری کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی موجودہے، کارروائی میں جعلسازی کا سامان برآمد،کیمیکل اورکاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔

Comments are closed.