وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، نالوں کی صفائی کی جارہی ہے.

شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹ کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے مئی سے ہی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا تھا.

وفاق 3 نالوں کی صفائی کا کام کررہا ہے، جبکہ ہم شہر کے 38 نالوں کی صفائی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالے کی صفائی وفاق کررہا ہے۔

بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، ناصر شاہ
کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی
ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں.

اگر غیر متوقع طور پر زیادہ بارشیں ہوں تو دنیا بھر میں مسائل آتے ہیں۔دوسری جانب حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہزاد قریشی نے بتایا کہ شہر کے چھوٹے بڑے نالوں پر تجاوزات تھیں جس کی وجہ سے نکاسی نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی صرف اور صرف وفاق کرارہا ہے۔

Shares: