میڈیاورکرز پر حملے کے خلاف صحافی تنظیموں کا بڑے احتجاج کا اعلان
باغی ٹی وی : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے عہدیداران پر پولی کلینک کے باہر ھونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف پی ایف یو جے ورکرز کی کال پر پورے ملک میں 18 جون بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
اس سلسلہ میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے زیر اہتمام لاھور پریس کلب کے باہر مورخہ 18 جون بروز جمعہ 5 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ دوستوں سے استدعا ہے کہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔
سیکرٹری جنرل پی یو جے ورکرز
حامد نواز








