پشاور:کینسر اور کم قوت مدافعت رکھنے والے مریضوں کیلئے ایک ضروری اعلان.اطلاعات کے مطابق ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام طبی محکموں کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کیمطابق فائزر بائیوٹک ویکسین کی محدود فراہمی کیوجہ سے یہ ویکسین ان امراض میں مبتلاء مریضوں کو لگائی جا سکتی ہےجن میں بنیادی قوت مدافعت کی کمی، کینسراور ایڈز کا مرض، ٹرانسپلانٹ، تھیلیسمیہ، دائمی سانس کی بیماری، دل اور عصبی امراض کے شکار مریض، گردے اور جگر کے امراض والے مریض، حملہ اور دودھ پلانے والی مائیں شامل ہیں.

نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کیجانب سے ان مریضوں کیلئے فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے.

کرونا وائرس سے بچاؤ کی فائزر بائیو ٹیک ویکسین انکالوجی وارڈ کے انچارچ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کی نگرانی میں ایچ ایم سی میں کینسر کے 12 سال سے زائد عمر کے مریضوں کو لگائی جائے گی.

لہذا فائزر ویکسین کیلئے کینسر کے مریض انکالوجی وارڈ میں مسٹر وہاب اور مسٹر فیصل کامران سے رابطہ کر کے ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائے اور ویکسینیشن کیلئے وقت اور دن کی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں .

ایچ ایم سی میں پہلے مرحلے میں کینسر اور کم قوت مدافعت والے مریض شامل ہیں ، اسکے بعد مرحلہ وار باقی مریضوں تک بھی فائزر ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

Shares: