کوئٹہ: کوئٹہ کے کئی رستوں پر حکومت کی جانب سے خاردار تاریں اور کینٹرز لگا دئیے گئے۔
کوئٹہ اسمبلی کی جانب جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔کوئٹہ غیر متعلقہ اشخاص کو اسمبلی کی جانب جانے سے روکا جارہا ہے .
کوئٹہ چمن پھاٹک، کوئلہ پھاٹک، شہباز ٹاون، ریلوے اسٹیشن، سول ہسپتال، ریگل پلازہ سے آگے عوام کو نہیں چھوڑا جا رہا۔کوئٹہ اپوزیشن نے اسمبلی کے سامنے آج دھرنے اور احتجاج کی کال دی ہےکوئٹہ حکومت غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دے رہی ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہےکہ حکومت نےاب تک 200 ارب روپے مرکز کو واپس کئے ہیں.کوئٹہ پسماندہ ترین صوبہ ہونے کے باوجود عوام کے پیسے مرکز کو واپس کرنا نااہلی ہے، آج حکومت بلوچستان سال 2021-22 کے لئےبجٹ پیش کررہا ہے۔ہم ایسے بجٹ کو پیش ہونے نہیں دینگے، جس میں عوام کے فلاح کے لئے کچھ نہ ہو۔








