کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شراب پینے سے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے جزیرے سے شراب کی بوتلیں ملیں جسے ماہی گیروں نے پی لیا جس کے بعد 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی طبیعت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 3 ماہی گیروں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ماہی گیروں کو نجی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شراب کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے ہیں۔

اس حوالے سے سربراہ جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Shares: