اسلام آباد :عمران خان کی کوششیں رنگ لانے لگیں:بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان،اطلاعات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ جلد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے ،
جس کی روشنی میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوسکتی ہے ، مذکوروہ درخواست پر نیپرا بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔
علاوہ ازیں نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع کردی ہے، پیکج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی، بجلی کےرعایتی پیکج کی توسیع 30 جون 2022 تک ہوگی








