بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے
معروف عالمی شہرت یافتہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے،ملکھا سنگھ کی عمر 91 برس تھی۔
باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مشہور ہندوستانی ایتھلیٹ ملھا سنگھ جمعہ کی شب کوویڈ 19 سے چنڈی گڑھ کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ملکھا سنگھ کا کوویڈ 19کا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آیا تھاخاص طور پر ، ملکھا سنگھ کی 58 سالہ اہلیہ نرمل کور اسی بیماری کے سبب صرف پانچ دن پہلے انتقال کر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ کو 3 جون 2021 کو پی جی آئی ایم آر کے کوویڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا اور 13 جون تک وہاں کوویڈ میں زیر علاج تھے جب کوویڈ کے ساتھ بہادری سے لڑائی کے بعد ، ملکھا سنگھ کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا-
"تاہم ، کوویڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ، انہیں کوویڈ اسپتال سے باہر میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن میڈیکل ٹیم کی بہترین کوششوں کے باوجود ، ملکھا سنگھ کو ان کی نازک حالت سے جانبر نہیں ہو سکے ، پی جی آئیمر میں 18 جون 2021 کو شام 11.30 بجےانتقال کر گئے-
ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔