وزیراعظم ھاؤس کی اھم شخصیت عدالت طلب

0
60
islamabad highcourt

ایکٹنگ چارج اور عارضی چارج کی بنیاد پر پوسٹنگ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

درخواست گزار نیشنل بنک میں آفیسرز ایسوسی ایشن کا رکن ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نےسماعت کی،درخواست گزار حاجی انور بلوچ صدر، حاجی رستم علی جنرل سیکرٹری آل پاکستان نیشنل بنک آفیسرز ایسوسی ایشن اور لطیف قریشی چیف آرگنائزر نیشنل بنک اسٹاف یونین اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چودہری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، اسٹیٹ بنک، صدر نیشنل بنک کو نوٹسز جاری کر دیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت سے پہلے فریقین کو جواب ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا

دارخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر جی ایم چوھدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت کے لئے چارج، ایکٹنگ چارج اور اضافی چارج کی بنیاد پر تقرریوں یا پوسٹنگ غیر قانونی ہیں،نیشنل بنک آف پاکستان آرڈیننس 1949 کی خلاف ورزی ہوئی ھے، عدالت نگرانی چارج پر پوسٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے، نگرانی چارج پر تقرریاں کرنے کے بعد ایسی نگران چارج تقرریوں کو ایک طویل عرصہ چلایا جاتا ھے،اکثر جونیئر یا کنٹریکٹ پر افسران کو نگرانی چارج دیا جاتا ھے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جا سکیں،

عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی،

Leave a reply