سندھ کےوڈیرے پانی چوری کرتے ہیں اورالزام پنجاب پرلگاتے ہیں، فواد چودھری نے بلاول کر کھری کھری سنادیں

0
31

سندھ کےوڈیرے پانی چوری کرتے ہیں اورالزام پنجاب پرلگاتے ہیں، فواد چودھری

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کےمسائل کوحل کررہے ہیں،صحافیوں کوسہولیتں دینےکیلئےپرعزم ہیں،انتخابی اصلاحات پرپارلیمنٹ سےہٹ کرکوئی بھی فورم مناسب نہیں،عمران خان کرکٹ میں بھی نیوٹرل ایمپائرلےکرآئےتھے.سندھ کےوڈیرےپانی چوری کرتےہیں اورالزام پنجاب پرلگاتےہیں

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن میں شفافیت لانےکیلئےاصلاحات چاہتے ہیں، ایک طرف ووٹ کوعزت کی بات کرتےہیں،دوسری طرف ووٹرزکوٹھوکرمارتےہیں،اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئےپارلیمنٹ میں آکرتجاویزدے،بدین ،لاڑکانہ کیلئےاربوں روپےآئے لیکن پتہ نہیں وہ پیسہ گیاکہاں؟

فواد چودھری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جیسےلوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے.سندھ میں جمہوریت نہیں ،جمہوریت کےنام پرڈکٹیٹرشپ ہے،ہم چاہتےہیں سندھ کوجوپیسہ مل رہاہےاس کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے،سندھ کوملنےوالاپیسہ کبھی جعلی اکاوَنٹس اورکبھی لانچوں کےذریعےباہرجاتاہے،

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےکہوں گاآرٹیکل 140اےکےاوپرعملدرآمدکرانالازمی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سےکہوں گاآرٹیکل 140اےکےاوپرعملدرآمدکرائیں. جوپیسہ سندھ کےحوالےکرتےہیں وہ بیرون ملک سےبرآمدہوتاہے،سندھ میں آصف زرداری،فریال تالپوراوروزیراعلیٰ کی زمینوں کاپانی کیوں چوری نہیں ہورہا؟

فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس کےریمارکس کےبعدوزیراعلیٰ سندھ کومستعفی ہوجاناچاہیے،مرادعلی شاہ پانی کےاعدادوشمار بتانے سے بھاگ گئے،بلاول بھٹواورمولانافضل الرحمان کےنظریےمیں زمین وآسمان کافرق ہے،سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی،سپریم کورٹ سندھ میں آرٹیکل 140اےنافذکرے،

فواد چودھری نے کہا کہ اگلےالیکشن میں عمران خان خودسندھ میں مہم چلائیں گے،اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں ہے،آج سےپہلےکسی لیڈرنےافغانستان سےمتعلق واضح پالیسی نہیں دی،ایک طرف ووٹ کوعزت دو،دوسری طرف پارلیمنٹ کوٹھوکرمارکر باہر چلےجاتے ہیں،90ارب روپےلاڑکانہ کےنام پرلیےگئےلیکن آج وہاں کاحال سب کےسامنے ہے،شہبازشریف کبھی بلاول توکبھی مولاناکاکندھااستعمال کرتے ہیں،
اوورسیزپاکستانیوں نےایک ہزارارب روپیہ پاکستان بھیجا،سندھ کےوڈیرےپانی چوری کرتےہیں اورالزام پنجاب پرلگاتےہیں

Leave a reply