پاکستان کی کمزورحکومت کی وجہ سےکشمیرہمارے ہاتھ سےنکل گیا، مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی : جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہلڑبازی کاسلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیاہے،نااہل لوگوں کوبٹھاکرپارلیمنٹ کی بےتوقیری کی گئی ،4جولائی کوسوات میں بڑاجلسہ کریں گے،
پی ڈی ایم اپنےموقف پرقائم ہے،منصوبےکےتحت نئی نسل کوگمراہ کیاگیاہے،29جولائی کوکراچی میں بڑااجتماع ہوگا،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں، ایک مادرپدرآزاد معاشرہ تشکیل دینےکی کوشش کی جارہی ہے، شہباز شریف نےانتخابی اصلاحات کیلئےاے پی سی کی تجویزدی ہے .ان جڑوں کواکھارنےکیلئےعمران خان کولایاگیا .ملک کوآئین کی پٹڑی پرواپس لانےکی جدوجہدکریں گے،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت فاٹا اوروہاں کےعوام مظلومیت کےدورسےگزررہے ہیں،ہم ایک پرامن ،مستحکم اوراسلامی افغانستان چاہتے ہیں.افغانستان سےمتعلق جوپیشرفت ہوئی ہےاس پرعملدرآمدہوناچاہیے،افغانستان میں پاکستان کاایک موَثرکردار چاہتے ہیں.

قابل اورباصلاحیت لوگ ہوں تواس سےبات کی جاتی ہے،شیخ رشیدنےمذاکرات کی دعوت دی ہےاس پرکیاکہیں گے.انگریزوں نےکہا ہندوستان کوچھوڑ رہے ہیں ،کیا ہم آزادی کا کریڈٹ انگریزوں کودیں،کیاافغانستان میں آزادی حاصل کرنےوالوں کوکریڈیٹ نہیں ملناچاہیے،قبائلی اضلاع میں عدم تحفظ کااحساس پیداہورہاہے

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی کمزورحکومت کی وجہ سےکشمیرہمارےہاتھ سےنکل گیا،اس حکومت کےبرقراررہنےکاکوئی جواز نہیں، کسی مسافر کےاترنےسےسفرنہیں رکتا،پی ڈی ایم اپنی جگہ پرقائم ہے.

Shares: