نئی الیکٹریسٹی پالیسی کیسی ہوگی اور اس کے عوام پر کیا ہوں‌ گے اثرات ، حماد اظہر نے بتایا

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس ہوا. اجلاس میں نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی2021کی متفقہ طورپرمنظوری دی . وزیرتوانائی منظورشدہ پالیسی کےحوالےسےآج پریس کانفرنس کریں گے.،وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کےتحت اصول وضع کیےجارہے ہیں. متبادل توانائی کےحوالےسےاقدامات پرغورکررہے ہیں.

وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا تھا جنریشن اورٹرانسمیشن اس پالیسی کاحصہ ہے، سستی اورماحول دوست بجلی بنانےکیلئےاقدامات اٹھارہےہیں.ماضی میں مہنگےمعاہدوں کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے. ٹرانسمیشن کانظام فرسودہ ہے،بجلی کی ترسیل اورپیداوارکودرست سمت میں لیکرجارہے ہیں.

حماداظہر کا کہنا تھایہ پالیسی 15سال قبل نافذ ہوتی تو آج توانائی کےشعبے کومشکل میں نہ ڈالنا پڑتا،رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے،آج ایک تاریخی دن ہےکہ سارےصوبوں نےنئی الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دی.

وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا تھانئی الیکٹریسٹی پالیسی آئندہ10سال کیلئےہے.نئی پالیسی کےتحت قوم کوسستی اورماحول دوست بجلی حاصل ہوسکےگی،ہم نےآئندہ مالی سال کےدوران کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا،نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کیلئے10سے12پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی،

Shares: