فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟ #baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کے لیے کہنا ہے کہ انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

باغی ٹی وی : فیروز خان نے حال میں اپنی بہن، اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو”ٹائم آؤٹ ود احسن ” میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شو کے دوران میزبا ن کی جانب سے پوچھے گئے حرا مانی سے متعلق سوال پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی بہت صاف دل کی صاف دل کی کچی سی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

اس پر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھا کہ جب کوئی ایکٹر بنتا ہے بہت زیادہ اسے شہرت ملتی ہے تو وہ اتراتا ہے میں مشہور اداکار ہوں لیکن حرا میں ایسا کچھ نہیں ہے-

اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاں بالکل حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس ی شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کعتے ہوئے ایک سے زیادہ شادیاں کرنی چاہیئےاداکار کے اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا-

ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

Comments are closed.