دوران پرواز جھگڑالو مسافر نے جہاز کو تباہ کردینے کی دھمکی دے ڈالی تو پھر کیا ہوا

0
48

دوران پرواز جھگڑالو مسافر نے جہاز کو تباہ کردینے کی دھمکی دے ڈالی تو پھر کیا ہوا

باغی ٹی وی :فضائی سفر کےدوران امریکہ میں ایک مسافر نے ایسی حرکت شروع کر دی جسے دیکھ کر جہاز میں موجود دوسرے مسافروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ نے اس بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا ایئرلائنز کی یہ پرواز لاس اینجلس سے ہرٹس فیلڈ جا رہی تھی کہ اس مسافر کا ایک فلائٹ کے عملے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا اور اسے دھمکی دیتے ہوئے اس نے جہاز کو تباہ کر دینے کا کہہ دیا. .

اس کے بعد اس شخص نے صرف یہاں‌ تک ہی خود کو نہیں‌ رہنے دیا بلکہ جہاز کا دروازہ کھولنا شروع کردیا. جہاز میں‌ دیگر مسافروں نے بڑی مشکل پر اس پر قابو پایا اور جہاز کے پائلٹ کو جہاز امر جینسی اوکلو ہاما میں لینڈ کرنا پڑا

جہاں پولیس کو اس ہلڑ بازی کی اطلاع پہلے ہی کردی گئی تھی. پولیس نے اس فسادی اور جھگڑالو شخص کو اترتے ہی گرفتار کر لیا . ڈیلٹا ایئر لائنز نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے .

Leave a reply