سندھ پولیس کی وردی میں چور،متاثرین کے سامان کا صفایا
الہ دین پارک پر مسمار شدہ دکانوں پر تعینات پولیس اہلکار.مسمار شدہ دکانوں کا سامان چوری کرکے فروخت کرنے لگے.دکانداروں نے پولیس اہلکار کو سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا.
الہ دین پارک میں مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شہری کے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار ایک روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر توڑی جانے والی دکانوں میں سے ایک دکان میں موجود کپڑے کے تھیلے بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔